پولیس نے نیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف اللہ خان کو گرفتار کرلیا

0
27

اسلام آباد: پولیس نے نیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف اللہ خان کو گرفتار کرلیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نیب افسر کی طرف سے مبینہ طورپرایک مکان کے قبضے کرنے کے جرم میں نیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف اللہ خان کو گرفتار کرلیا ہے

اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے نے نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف اللہ خان کو سیکٹر جی 6 تھری میں مکان پرقبضے کے الزام میں گرفتار کیا ہے

اسلام اباد پولیس کا کہنا ہےکہ انہوں نے نیب کے افسرسیف اللہ خان کے ہمراہ 10 افراد کو بھی حراست میں لےلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد نیب افسرکی حمایت میں قبضہ کرنے میں ساتھ ساتھ تھے ، ادھرپولیس حکام کا کہنا ہےکہ وہ اس سارے واقعہ کی تحقیقات کریں گے

Leave a reply