پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا

0
86
PTI

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کنونشن پر دھاوا بول دیا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے کنونشن کیلئے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے 40 سے 50 افراد کو حراست میں لے لیا۔


پولیس نے کنونشن منعقد کرنے والے رہنما کے فیروزپور روڈ پر نجی پاؤسنگ سوسائٹی میں واقع دفتر پر بھی چھاپہ مارا ہے جبکہ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 123 کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے چکی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین

Leave a reply