پشاور: پولیس نے کاروائی کرکے منشیات سمگلر گرفتار کرلئے

تھانہ سربند پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار کرلیئے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ سربند عبدالقیوم نے خفیہ اطلاع ملنے کاروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزم ارسلان ولد نعمت گل پشاور شہرکا رہائشی ہے اور ملزم کا تعلق منظم منشیات سمگلر گروہ سے ہے

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم گاڑی کے زریعے منشیات ملک کے دوسرے شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہاتھا، جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران اچنی بریکر سروس روڈ ناکہ بندی کے دوران دھر لیا جبکہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے ساتھ دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے،

گاڑی کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 8 کلوگرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے. دوسری جانب تھانہ پہاڑی پورہ کی اہم کارروائی کے دوران سوارریوں کی گاڑی کے زریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے. ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ بلال حسین نے خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے.

ترجامن کے مطابق کارروائی کے دوران صوبہ پنجاب وہاڑی سے تعلق رکھنے میں ملوث ملزم فہیم ولد شمشاد گرفتار کرلیا، ملزم کاتعلق منظم اسلحہ سمگلرز گروہ سے ہے جوکہ سواریوں کی گاڑی کے زریعے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہاتھا، جس کو خفیہ اطلا ع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران رنگ روڈ کے قریب کرفتار کرلیاگیا، جبکہ جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم کے قبضے سے ایک عدد رائفل، چار عدد پستول سمیت متعدد میگزین بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

Shares: