لاہورمیں باغی ٹی وی کے نمائندے اورحیدرآباد میں معروف صحافی اقرارالحسن پرپولیس کا حملہ
حیدرآباد: لاہورمیں باغی ٹی وی کے نمائندے اورحیدرآباد میں معروف صحافی اقرارالحسن پرپولیس کا حملہ،اطلاعات کے مطابق آج جمعہ کا دن صحافیوں پرتشدد کا دن ثابت ہوا ، ایک طرف لاہورمیں باغبانپورہ میں اے ایس آئی نے باغی ٹی وی کے نمائندے پرحملہ کیا تو دوسری طرف سندھ کے شہر حیدرآبادمیں پولیس نےپروگرام سرعام کےاینکرپرسن اقرارالحسن پرحملہ کردیا.
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس نے پروگرام سرعام کے اینکر پرسن اقرار الحسن پر حملہ کردیا، ٹیم سرعام نے ہٹڑی تھانے کی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی پر اسٹنگ آپریشن کیا تھا.
ذرائع کے مطابق تھانےکےایس ایچ اوفاروق راؤاورسب انسپکٹرنےاقرارالحسن کوماراپیٹااورکمرےمیں بندکرنےکی کوشش کی.ذرائع کے مطابق تھانے کے اہلکار گٹکا اور مین پوری کی گاڑیوں کو رشوت کے عوض چھوڑ دیتے تھے.
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اور اینکر پرسن کے درمیان مڈ بھیڑ جاری ہے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے بجائے اقرار الحسن سے مارپیٹ کی جارہی ہے.
اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ جب ان کے پاس کرپشن چھپانے کا کوئی جواز نہ بجا تو یہ پولیس اہلکار بدتہذیبی اور مارپیٹ پر اتر آئے، تشدد اور طاقت کا استعمال کرتے رہے لیکن ثابت قدم رہے.
انہوں نے بتایا کہ اس تھانے کی حدود سے مین پوری گٹکے کی گاڑی گزرنے کی پچاس ہزار روپے کی ڈیل تھی، پندرہ لاکھ روپے کے چیک انہوں نے ایڈوانس میں لیے اور ایک ماہ کی ڈیل کرتے ہوئے گٹکا مین پوری مافیا کو میرپورخاص ودیگر علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر جانے کی اجازت دی گئی.
اقرار الحسن نے کہا کہ ہمارا جرم یہ تھا کہ ہم نے ایس ایچ او رشوت لیتے ہوئے ان کی ویڈیو دکھائی اور ان کی کرپشن کو بے نقاب کردیا جس پر وہ سیخ پا ہوگئے لیکن ہم ثابت قدم رہے اور اپنا کام کرتے رہے.
انہوں نے کہا کہ جب پروگرام آن ایئر ہوگا تو اس میں ایس ایچ او خود اعتراف کررہے ہیں اوربتایا جارہا ہے کہ اس میں ڈی ایس پی کے پیسے بھی ہیں، پیسے مزید افسران تک بھی پہنچائے جائیں گے.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکار کو لاک اپ کردیا گیا ہے.وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد سے معاملے کی تفصیلات طلب کرلیں.
واضح رہے کہ سندھ میں گٹکے اور مین پوری کے خلاف ایس ایس پی کی جانب سے کریک ڈاون کیا جارہا ہے، اس سے قبل مین پوری اور گٹکا برآمد کرکے مافیا کو بے نقاب کیا جاچکا ہے.
باغبانپورہ بازار میں باغی ٹی وی کی ٹیم پر تھانہ باغبانپورہ کے ASI کا تشدد کیمرہ چھیننے کی کوشش کی گئی اور ASIگالیاں بھی دیتا رہا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف باغی ٹی وی کے رپورٹر کےساتھ پولیس نے اپنے روایتی رویہ برقراررکھتے ہوئے نہایت ہی براسلوک کیا ہے
باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق باغی ٹی وی کا نمائندہ جب عوامی مسائل جاننے کےلیے باغبانپورہ کے بازارمیں اپنی خدمات سرانجام دے رہےتھے تو اس دوران تھانہ باغبانپورہ کے تھانیدارنے رپورٹرسے کیمرہ چھیننے کی بہت زیادہ کوشش کی ،
باغی ٹی وی کی ٹیم پر تھانہ باغبانپورہ کے ASI کا تشدد کیمرہ چھیننے کی کوشش…
ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نمائندہ باغی ٹی وی پرپولیس کا یہ افسرجھپٹ کرزدوکوب کرنے کی کوشش بھی کرتا رہا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تھانہ باغبانپورہ کا تھانیدارباغی ٹی وی کے رپورٹرکوگالیاں بھی دیتا رہا
دوسری طرف معروف ٹی وی کے صحافی کے ساتھ پولیس کے اس رویے پرتمام صحافتی تنظیموں کی طرف سے سخت ردعمل آیا ہےاورانہوں نے پولیس کے اس ظالمانہ رویے کی سخت مذمت کی اورآئی جی پنجاب سے اس بدتمیزعملے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا
ذرائع کے مطابق صحافتی تنظیموں کے رہنماوں نے بھی پولیس افسر کے اس رویہ کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے صحافیوں کے خلاف اس جارحانہ رویے اوربدتمیزانداز میں جب تک تبدیلی نہیں آتی اس وقت تک تمام صحافتی تنظیمیں پولیس کے کے کردار کے خلاف آواز بلدن کرتی رہیں گی