باغی ٹی وی پرحملہ :ملک بھرکی مذہبی،سیاسی،سماجی اورصحافتی شخصیات ہم آوازبن گئیں،حکومت سے کارروائی کا مطالبہ زورپکڑگیا

0
29

لاہورباغی ٹی وی پرحملہ :ملک بھرکی مذہبی،سیاسی،سماجی اورصحافتی شخصیات ہم آوازبن گئیں،حکومت سے کارروائی کا مطالبہ زورپکڑگیا :باغی ٹی وی پرحملہ :مذہبی،سیاسی،سماجی اورصحافتی تنظیمیں یک جان ہوگئیں،اطلاعات کے مطابق کے نئے ابھرتے ہوئے عوامی امنگوں کی آواز بننے والے باغی ٹی وی پرپولیس کے حملے کے بعد صورت حال مزید دلچسپ بن گئی

باغی ٹی وی کےمطابق گزشتہ رات لاہورمیں باغی ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم پرہونے والے حملے کے بعد جس طرح عوامی ردعمل سامنے آیا ہےاس نے سب کو حیران کردیا ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرسے پولیس تشدد کی بھرپورمذمت کی جارہی ہے، سمندرپارپاکستانی بھی سماجی رابطوں کے ذریعے باغی ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم پرہونے والے حملے کی ناں صرف مذمت کررہی ہیں بلکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کررہی ہیں

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق پاکستان کی مذہبی ، سیاسی ، سماجی اورصحافتی شخصیات اس موقع پرباغی ٹی وی کے ساتھ کھڑی ہوگئیں ، باغی ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم پرہونے والے حملے کہ ناں صرف مذمت کی بلکہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا

سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد رانا عظیم نے باغی ٹیم پرہونے والے پولیس اہلکاروں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ، رانا عظیم نے باغی ٹی وی ٹیم پر حملے کو صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ تمام صحافتی تنظیمیں پولیس کے رویے کی مذمت کرتی ہیں

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے باغی ٹی وی کی ٹیم پر تشدد کی مذمت کی ہےباغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی کی ٹیم پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کے واقعہ کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، پولیس ،انتظامیہ کا میڈیا کے خلاف کریک ڈاوں قابل مذمت ہے

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے،حکومت کو ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے، باغی ٹی وی عوام میں مقبول ہو رہا ہے، اسلئے اس طرح کی سزا دی جا رہی ہے، تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے

کراچی پریس کلب کے صدرامتیاز فاراق،سیکرٹری جنرل ارمان صابر،سیکرٹری اطلاعات عبدالرحمان نے باغی ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم پر لاہور میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے حملے، تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغی ٹیم پر بار بار حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت کو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے

کراچی پریس کلب کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومتی اداروں کی جانب سے میڈیا کا گلا دبانے کی ہمیشہ کوشش کی گئی جو قابل مذمت ہے، کراچی پریس کلب باغی ٹی وی ٹیم کے ساتھ کھڑا ہے،اور بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے

کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف پنجاب کے سائیں بزدار کاروائی کریں، پہلے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ بھی ٹریفک وارڈن نے بدتمیزی کی تھی اور یہ سلسلہ مسلسل بڑھتا چلا جا رہے، حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل بنائے

ریلوے لیبر یونین کے مرکزی صدر عنایت علی گجر نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ ریلوے کے مزدور بیان ریکارڈ کروا رہے ہین کہ باغی ٹی وی جو مزدوروں کی آواز ہے اور ہماری آواز ایوانوں تک پہنچاتا ہے،ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ان پر حملہ کیا ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

چیئرمین تاجدار ختم نبوت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار،چیئرمین ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل میاں محمد اشرف عاصمی ایڈوکیٹ نے باغی ٹی وی ٹیم پر ٹریفک پولیس حملے کی شدید مذمت کی ہے

باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد اشرف عاصمی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی کی ٹیم پر ٹریفک پولیس نے جو بد تمیزی کی ہے اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور ٹریفک پولیس کے حوالہ سے ویسے بھی شکایت زبان زد عام ہیں کہ عوام ان سے بہت تنگ آئے ہوئے ہیں

کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم نے باغی ٹی وی ٹیم پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد اور بدتمیزی کے واقعہ کی مذمت کی ہے

مولانا محمد عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے لاہور میں باغی ٹیم کے ساتھ بدتمیزی اور بد اخلاقی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، متعدد بار ایسا ہوا کہ سینئر صحافیوں کے ساتھ ،مختلف ٹی وی چینلز کی ٹیم کے ساتھ بد اخلاقی کی گئی

صدر ملی رکشہ یونین پنجاب رانا شمشاد نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغی ٹی وی کی ٹیم پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ملی رکشہ یونین اس کی پر زور مذمت کرتی ہےرانا شمشاد کا کہنا تھا کہ اگر متعلقہ ٹریفک وارڈن کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ملی رکشہ یونین سی ٹی او آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کرے گی

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی عوام کی آواز بن گیا ہے اوروہ عوام کے مسائل کو اجاگرکرنے کےلیے بہت جدوجہد کررہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ یہ باغی ٹی وی پرحملہ نہیں بلکہ عوام کے آزادی آرائے کے حق پر حملہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،

سنیئروکیل ملک ہارون رشید کہتے ہیں کہ باغی ٹی وی پرحملہ صحافت پرحملہ ہے ، اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کا نظام بدلنے والے پولیس کے جارحانہ اورظالمانہ رویے کو نہ بدل سکے ، جن اہلکاروں نے باغی ٹی وی کی ٹیم پرحملہ کیا ہے ان کوقرارواقعی سزا ملنی چاہیے

سنیئروکیل ملک ہارون رشید کہتے ہیں کہ باغی ٹی وی پرحملہ صحافت پرحملہ ہے ، اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کا نظام بدلنے والے پولیس کے جارحانہ اورظالمانہ رویے کو نہ بدل سکے ، جن اہلکاروں نے باغی ٹی وی کی ٹیم پرحملہ کیا ہے ان کوقرارواقعی سزا ملنی چاہیے

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما محمد ارشد بھٹی نے بھی باغی ٹی وی ٹیم پرہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اوران کا کہنا ہے کہ کسی صورت میں بھی حق کی آواز کو نہیں دبنے دیں‌گے ، ان کا مزید کہنا ہے کہ جب تک مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوجاتی ان کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا

یاد رہے کہ باغی ٹی وی ٹیم پرپہلا حملہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی حملہ ہوا تھا ، اس وقت بھی ملک بھرسے پولیس کے اس رویے کی سخت مذمت کی گئی تھی اورحکومت سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا ، تازہ واقعہ کے بعد یہ ردعمل شدت اختیارکرگیا ہے اورنہ صرف پاکستان سے باغی ٹی وی کی حمایت میں آوازیں بلند ہورہی ہیں بلکہ سمندرپارسے بھی بڑی تعداد میں سخت ردعمل آیا ہے

Leave a reply