لاہو پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مشترکہ کاوش سے گمشدہ بچی والدین سے مل گئی
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے رہائشی احمد علی کی 8 سالہ بچی زینب گم ہو گئی جو کہ سمن آباد پولیس کو لاوارث حالت میں ملیمحرر پولیس سمن آباد نے بچی کے والدین کی تلاش کیلئے میڈیا پر خبر وائرل کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن لاہور کے آفیسر ڈاکٹر شہباز گل نے بچی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے کر بچی کے والدین کا سراغ لگا لیا اور تصدیق کے بعد بچی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا
بچی کے والدین اور اہلیان پتوکی قصور نے اتنے قلیل وقت میں بچی کو والدین سے ملانے پر لاہور پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا شکریہ ادا کیا
پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن کی کاروائی
