ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبرمیں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید ہوگئے۔

باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور پھرخود کش دھماکا کیا، حملے کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

شاور:تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ،ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

دہشتگرد حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کردی گئی ہے، دہشتگردوں کے حملےمیں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں زخمی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید رفیق چیک پوسٹ میں باورچی تھا، خودکش حملےمیں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیئے

قبل ازیں پشاورمیں سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سردار حسین اور 2 اہلکار شہید ہوئے تھے دہشت گردوں نے اسنائپر گنز سے بھی فائرنگ کی اور تھانے کے اندر پانچ دستی بم پھینکے، ایک دستی بم پھٹ گیا تھا جبکہ 4 کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا-

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

Comments are closed.