پولیس کانسٹیبل رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار

رحیم یارخان( )مقدمہ کے گرفتار ملزم کو عدالت سے بری کروانے کا جھانسہ دے کر 10ہزارروپے کی رشوت وصول کرنے والے کانسٹیبل کو انٹی کرپشن پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا رشوت میں وصول کی گئی رقم برآمد حوالات منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی گئی تفصیل کے مطابق ججہ عباسیاں کے رہائشی محمد یار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ علاقہ مجسٹریٹ ملک رفیق احمد کی عدالت میں تعینات تعمیلی کانسٹیبل شفیق احمد جوکہ طاہر کالونی کارہائشی اور تھانہ سٹی اے ڈویژن میں تعینات ہے نے اس کے درج مقدمہ میں گرفتار بیٹے جس کی عدالت سے ضمانت منظور ہوگئی تھی تاہم وہ مقررہ تاریخ پر بیٹے سمیت عدالت تاخیر سے پہنچا تو تعمیلی کانسٹیبل شفیق احمد نے اسے بتایا کہ بروقت حاضر نہ ہونے پر اس کے بیٹے کواشتہاری قراردے دیا گیا ہے تاہم اگر وہ رشوت میں 12ہزارروپے کی رقم اداکرے تواس کی بیٹے کی عدالت میں حاضر ی بھی لگ جائے گی اور اسے درج مقدمہ میں عدالت سے بری بھی کروادیا جائے گا جس پر اس نے 2ہزارروپے کی رقم ادا کردی اور بقایا 10ہزارروپے کی رقم گزشتہ روز ادا کرنا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے محمد یار کی تحریری شکایت پر علاقہ مجسٹریٹ ندیم اصغر ندیم کو انٹی کرپشن کے ہمراہ کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گزشتہ روز محمد یار نے رشوت کی بقایا10ہزارروپے کی رقم کانسٹیبل شفیق احمد کواداکردی اسی دوران انٹی کرپشن نے علاقہ مجسٹریٹ ندیم اصغر ندیم کی موجودگی میں چھاپہ مارکر کانسٹیبل شفیق احمد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے رشوت میں وصول کی گئی 10ہزارروپے کی رقم برآمد کرکے اسے حوالات منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی گئی۔ گرفتار ملزم کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔

Comments are closed.