تشدد کرکے بیوی کو بچے سمیت گھر سے نکالنے والا پولیس کانسٹیبل معطل،تحقیقات ڈی پی او کے سپرد
آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم کا دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد ۔ خاتون کی درخواست پر فوری ایکشن ۔ شکایت پر کنسٹیبل خادم حسین کو معطل کرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی جی خان کو انکوائری کے احکامات جاری ۔
باغی ٹی وی رپورٹ:ڈیرہ غازی خان میں ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان محمدسلیم نے روزانہ کی بنیادپر ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔آر پی او نے کھلی کچہری میں کثیرتعداد میں سائلین کے مسائل سماعت کیئے ۔دوران سماعت خاتون شازیہ بی بی نے اپنے شوہر کنسٹیبل خادم حسین کے خلاف درخواست پیش کی کہ مذکورہ نے دھوکہ دہی سے اس کے ساتھ شادی کرکے اس کا مکان بیچ کرفروختگی کی رقم سمیت طلائی زیورات ہڑپ کرلیے ہیں ۔مزید جائیداد کی فروختگی سے انکار پر خاتون کو شدید تشد د کا نشانہ بنایا ہے اورخاتون سمیت ایک سالہ بیٹے کو گھر سے نکال دیا ہے ۔خاتون کی درخواست پر آر پی او محمدسلیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کنسٹیبل خادم حسین کو معطل کرکے ڈپی او ڈی جی خان محمدعلی وسیم کو انکوائر ی کے احکامات جاری کردئیے۔اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ ہونے والے تشد د اور حراسمنٹ پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے ۔کسی بھی غیرقانونی فعل کا ارتقاب کرنے والے شخص کو قطا معافی نہیں دی جائے گی ۔