جنسی ہراساں کرنے والوں کا گھیرا تنگ : اسلام آباد میں ہراساں کی جانے والی خاتون سائیکلسٹ سے پولیس کا رابطہ

0
39

اسلام آباد :جنسی ہراساں کرنے والوں کا گھیرا تنگ : اسلام آباد میں ہراساں کی جانے والی خاتون سائیکلسٹ سے پولیس کا رابطہ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ہراساں کی جانے والی خاتون سائیکلسٹ ثمرخان سے پولیس نے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیل معلومات کی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناہےکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مد د سے بھی تفتیش جاری ہے، ہراساں کرنے والے شخص کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قبل پاکستان کی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان نے ہراساں کیے جانے سے متعلق وڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ کی تھی۔

سائیکلسٹ ثمر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’میں اسلام آباد کی سڑکوں پر سائیکلنگ کررہی تھی کہ ایک شخص نے بدتمیزی کی‘۔

ثمر خان نے بتایا کہ ’مرون شرٹ پہنے ایک شخص نے مجھے غیر مناسب انداز میں چھوا، میں نے ہمیشہ سائیکلنگ کو پروموٹ کیا، خواتین اسپورٹس کو پروموٹ کیا، میں نے سائیکل پر اس شخص کا پیچھا کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا‘۔

Leave a reply