گھوٹکی میں تھانہ گیمبڑو کی حدود میں پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں کاحملہ ، دو پولیس اہلکاروں شہید جبکہ ایک کو زخمی-

باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گھوٹکی کے نواحی علاقے تھانہ گیمبڑو کی چوکی پنج میل پر رات کی تاریکی میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے حملہ کردیا اور فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں علی گوہر دایو اور اشوک کمار کو شہید کردیا جب کہ ایک اہلکار عزیز میرانی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جنگشاہی کے گاؤں پالاری میں 100 گھرانوں میں راشن ،عید کے کپڑے جوتے اور دیگر …

زخمی اہلکار کے مطابق ایس ایچ او نواب چاچڑ نے ایک بجے ہوشیار رہنے کو کہا تھا اور وہ رات بھر گشت بھی کرتے ہیں مگر اچانک حملہ ہوگیا، ڈاکو آپس میں ایک دوسرے کو برا بھلا بھی کہ رہے تھے اور ایک درجن سے زائد تھے مگر رات کی تاریکی میں نہیں دیکھ سکے۔

ڈی آئی جی سکھرکا کہنا ہے کہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ جاگیرانی گینگ نے حملہ کیا ہے کیونکہ چند روز قبل مقابلے میں جاگیرانی گینگ کے دو ڈاکو ہلاک کیے تھے-

علی امین گنڈا پور کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

قبل ازیں راجن پور میں انٹیلی جنس اطلاع پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ٹیم چھاپا مارنے پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد فرار ہوگئے تھے-

کراچی؛ شاپنگ مال میں آتشزدگی؛ فائر الارم بجنے سے بھگدڑ مچ گئی

Shares: