بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس اہلکار خاتون کی ذرا سی لاپرواہی پر آپے سے باہر ہوگئے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فیس ماسک پہنے بغیرخاتون گھر کا ضروری سامان خریدنے باہر نکلی تھی تاہم فیس ماسک نہ پہننے پر عورت کو خاتون پولیس اہلکار سمیت دیگر نے سڑک پر دن دیہاڑے لاتیں،گھونسے مارے اور اسے بالوں سے گھسیٹا۔
اس دوران خاتون کی بیٹی اپنی ماں کو پولیس اہلکاروں کے تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی تاہم پولیس اہلکار اس سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیس ماسک نہ پہننےکی غلطی پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں نے خود بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا-