باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) درجنوں افراد کے گم شدہ موبائل فونز پولیس برآمد کرنے میں ناکام،پولیس کے پاس بیشترموبائل فونز کے ڈبے بھی گم ہونے کا انکشاف
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں درجنوں افراد کے گم شدہ موبائل کافی عرصے سے نہ مل سکے موبائل کے کئی ڈبے بھی گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ٹھٹھہ کے کئی سینئر صحافیوں کے بھی گم شدہ موبائل بھی کئی سالوں سے پولیس برآمد نہیں کرسکی .ٹھٹھہ کے درجنوں افراد نے کچھ عرصے کے دوران ایس پی ٹھٹھہ آفس میں گمشدہ موبائل کے لئے رپورٹ کے ساتھ موبائل کے ڈبے بھی دئیے تھے جس میں دو سال قبل سینئر صحافی مرزا محمد حسن کا موبائل اور سینئر صحافی شمس ڈی بی ناھیو کا موبائل اور اسکے علاوہ رمضان کے مہینے میں کسی جیب کترے نے مکلی مارکیٹ سے سینئر صحافی ثمر بیگ کا موبائل اور رقم جیب سے نکال لی تھی جس کی رپورٹ مکلی تھانے میں لکھائی گئی تھی مگر صحافی برادران کے موبائل فونز کا بھی اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ موبائلز کے ڈبے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ایس ایس پی آفس میں موبائل ٹریسنگ سسٹم کے بارے میں اکثر کہہ دیا جاتا ہے کہ سسٹم صحیح نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگ اب تک اپنے اپنے موبائل فونز سے محروم ہیں ،سینئیر صحافیوں اور گم شدہ موبائل فون مالکان نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گم شدہ موبائلز جلد برآمد کرائے جائیں-
Shares: