سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے کا معاملہ،سی سی پی او لاہور کے نوٹس پر سول لائن پولیس کی کارروائی ،واقعہ میں ملوث سیاسی جماعت کا کارکن عباد فاروق گرفتار کر لیا گیا
ایس پی سول لائنز محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی، ملزم مال روڈ چیرنگ کراس چوک میں پولیس گاڑی کی توڑ پھوڑ میں ملوث تھا سرکاری املاک کے نقصان میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،
قبل ازیں جیل بھرو تحریک ،گزشتہ روز لاہور میں پولیس وین پر حملہ کر کے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مداخلت پر تحریک انصاف کے رہنماؤں عباد فاروق اور زبیر نیازی کے خلاف پولیس سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ سول لائن لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان میاں عباد فاروق اور زبیر نیازی نے 70سے 80 افراد کے ساتھ پولیس موبائل پر حملہ کیا اور وین کی فرنٹ سکرین توڑ ڈالی،
تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے، پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے
جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ
توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا