شیخوپورہ میں پولیس گردی جاری

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شدید سردی اور دھند کے دوران پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے متعدد ملازمین نے محکمہ ہائی وے کے ٹال پلازہ پر کام کرنے والے عملے پر شدید تشدد کیا اور انہیں گالیاں بھی دیں جس پر محکمہ ہائی وے ڈویژن ایم اینڈ آر کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹال پلازہ پر کام کرنے والے عملے کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ٹال ٹیکس کی وصولی بند ہونے کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا

ایگزیکٹیو انجینئر ہائی وے ڈویژن ایم اینڈ آر کی طرف سے ڈی پی او شیخوپورہ کو اس بارے میں تحریری شکایت بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کی رات ایم اینڈ آر ڈویژن کا عملہ برج اٹاری ٹال پلازہ پر کام کر رہا تھا اور اس روڈ پر دھرنا کی وجہ سے ٹریفک بلاک تھی اس دوران پولیس چوکی نور شاہ کا عملہ وہاں آیا اور وہاں کام کرنے والے عملے کو نہ صرف گالیاں دیں بلکہ ان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں ٹال ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا اس عملے کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے دریں اثناء چوکی نور شاہ کے عملے نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے

Comments are closed.