راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تھانہ روات میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری سے 9900 ڈالر، 15 گرام سونا، انگوٹھیاں اور نقدی لوٹے، پولیس اہلکاروں نے شہری کو لوٹنے کے بعد اس پر شراب اور اسلحے کا مقدمہ بھی درج کیا۔درج مقدمے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری کو ساتھی سمیت حبس بیجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ مقامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ روات کی چوکی بحریہ ٹاؤن کے عملہ نے ظفر جیلانی .اسد سعید نامی شخص جو پراپرٹی کا کام کرتے ہیں کو انکی رہائش گاہ سے سامان سمیت اٹھایا اور کسی نامعلوم جگہ منتقل کر کے تشدد کیا اور چھوڑنے کے لئے 1 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی نہ دینے پر مختلف مقدمات میں پھنسانے کا کہا اسی دوران ایس ایس پی آپریشن نے ایس ایچ او روات سے کہا کہ آپ نے بندے اٹھائے ہیں جس پر ایس ایچ او روات اشتیاق مسعود چیمہ خود بحریہ ٹاؤن چوکی پر چلے گئے جا پر چوکی انچارج نے کہا کہ ان سے شراب برآمد ہوئی ہے جب ایس ایس پی آپریشن کو یہ بتایا گیا تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے اسی دوران سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او روات سے جواب طلبی کی ایس ایچ او روات نے انچارج چوکی سے رابطہ کیا اور کہا کہ سی پی او راولپنڈی نے آپکو بلایا ہے جس پر آبھی تک انچارج چوکی اپنا نمبر بند کر کے غائب ہو گیا ہے بحریہ ٹاؤن چوکی کے پورے عملے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کے حکم پر مقدمہ درج راولپنڈی پولیس بجائے لوگوں کو تحفظ دینے کے اغواء برائے تاوان کا کام سرانجام دینے لگ گئی ہے
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات