وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں پولیس انسپکٹر کو فائرنگ کرکے شہید کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نےراولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کی حددو میں فائرنگ سے شہید ایس ایچ او انسپکٹر میاں عمران عباس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید انسپکٹر عمران عباس پنجاب پولیس کا فخرہے،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید انسپکٹر عمران عباس کے لواحقین کے ساتھ ہیں،شہید انسپکٹر عمران عباس کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کر یں گے۔
وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار اور قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے