پولیس کے جوانوں اور افسران کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں : آئی جی سندھ

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے صوبے کے مختلف شہروں میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں انتہائی محنت،لگن اوربہادری کا مظاہرہ کرنیوالے سندھ پولیس کے جوانوں اور افسران کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت سندھ،قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں باالخصوص پاکستان رینجرزسندھ کا شکرگزارہوں جنہوں نے مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا،ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال سے نمٹنے کے لیئے اختیار کردہ حکمت عملی کے دوران پولیس کی جوانمردی اور بہادری پر مجھے فخر ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ میں اپنے جوانوں اور افسران کی دلیری اور شجاعت کو سیلوٹ کرتا ہوں کہ جو عوام کے جان و مال کی سلامتی کی خاطر ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ گئے اور مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے امن وامان کے حالات پر کنٹرول کو مؤثر بنایا۔

Comments are closed.