آئی جی اسلام آباد کا پولیس کیخلاف شکایات کےازالے کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز
اسلام آباد: پولیس کیخلاف شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ،پولیس کےخلاف ایک کال پرشہریوں کی شکایت کےاندراج کا نظام متعارف کروا دیا گیا-
باغی ٹی وی : آئی جی اسلام آباد نے پولیس کےخلاف شکایات کےازالے کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز کردیا ہے پولیس کےخلاف شکایات24گھنٹےٹول فری ہیلپ لائین1715پرکی جاسکیں گی-
ہیلپ لائن کےذریعےملنےوالی عوامی شکایات کو آئی جی اسلام آبا دقاضی جمیل خود سنیں گے شہری1715پرپولیس کےنامناسب رویہ سمیت ہرقسم کی شکایات کااندراج کرسکیں گے-
آئی جی اسلام آباد کا کا کہنا ہے کہ نئی ہیلپ لائن کا مقصد پولیس کےنظام میں شفافیت لانا ہے-اس طریقہ کارسےپولیس میں احتساب کاعمل مضبوط ہوگا-