پاکستان کا کروڑ پتی بھکاری پولیس کیخلاف عدالت جا پہنچا

bhikari0123

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بھکاری سے سات لاکھ روپے چھین لئے، بھکاری عدالت جا پہنچا، انکشاف ہوا بھکاری کروڑ پتی اور اسکے اکاؤنٹ میں تین کروڑ روپیہ موجود ہے

واقعہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ کا ہے، جڑانوالہ میں مظفر نامی بھکاری نے عدالت میں درخواست دی جس میں کہا کہ پولیس والوں نے سات لاکھ چھین لئے، میں نے جب مقدمہ کی درخواست دی تو پولیس نے کہا کہ تم بھکاری ہو، تمہارے پاس سات لاکھ کہاں سے آئے، مظفر نامی بھکاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں پراپرٹی خریدنے کے لئے جا رہا تھا جب پولیس نے پیسے چھینے، عدالت میں بھکاری نے بتایا کہ اس کے اکاؤنٹ میں تین کروڑ روپے موجود ہیں، مظفر کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا کہ میرے پاس یو بی ایل کے اکاونٹ میں تین کروڑ روپے موجود ہیں،پولیس نے پیسے چھینے لیکن مقدمہ نہیں درج کر رہی، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے

مظفر کا کہنا تھا کہ پچاس برسوں سے بھیک مانگ رہا ہوں اور جو پیسے جمع ہوتے وہ بینک میں جمع کروا دیتا ہوں، عدالت نے تھانہ سٹی جڑانوالہ کے ایس ایچ او کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Comments are closed.