بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع راج نانندگاوں میں پولیس کے ساتھ ایک مڈبھیڑ میں سات ماو نواز مارے گئے۔

ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ گورکھ ناتھ بگھیل نے بتایا کہ باگندی علاقہ میں مہاراشٹر کی سرحد سے متصل جنگلوں میں ماو نوازوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر ٹیموں کو روانہ کیا گیا۔ جہاں ماو نوازوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں چار خواتین سمیت سات ماو نواز مارے گئے۔ان کے قبضہ سے ایک اے کے 47، 303 رائفل، 12 بور کی بندوق، سنگل شاٹ رائفل سمیت دیگر گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

مسٹر بگھیل کے مطابق پولیس اور ماو نوازوں کے درمیان جھڑپیں ابھی جاری ہیں۔

Shares: