بھارتی پولیس نے غیر قانونی پارٹی پر چھاپہ مارکر متعدد اداکاراؤں سمیت 22 افراد کو حراست میں لے لیا۔

باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق پولیس کو رات گئے اطلاع ملی کہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناشک میں ایک بلڈنگ میں غیر قانونی پارٹی (جہاں منشیات اور جسم فروشی) ہورہی ہے جہاں بالی ووڈ سمیت مراٹھی فلم انڈسٹری کے اداکار موجود ہیں۔

پولیس نے فوری طور پر اس بلڈنگ پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود متعدد اداکاراؤں سمیت 22 افراد کو حراست میں لے لیا اور بعد ازاں ان کے خون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ یہ پارٹی دو نجی بنگلوں میں منظم کی گئی تھی اور متعدد منشیات ، جن میں کوکین ، چرس بھی شامل تھا ، مقامات سے مبینہ طور پر برآمد کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہم نے تین الگ الگ مقدمات درج کیے ہیں – ایک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ، دوسرا منشیات کی فروخت اور کھپت کا جبکہ تیسرا مقدمہ پارٹی میں پائے گئے لوگوں کے خلاف – کوویڈ اصولوں کی خلاف ورزی کا۔

ناسک رورل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل نے کہا: “پارٹی دو نجی بنگلوں میں کسی فرد کی سالگرہ منانے کے لئے منظم کی گئی تھی اور ممبئی کے بہت سے لوگوں نے پارٹی میں حصہ لیا۔ منشیات پارٹی میں حصہ لینے والے افراد میں بالی ووڈ اور جنوبی ہندوستانی فلموں کی چار اداکارائیں ، ایک بگ باس کے مقابلہ میں شریک اور دو نامور کوریوگرافر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے پولیس سے سوال کیا گیا کہ کیا پارٹی میں موجود تمام افراد نشے کی حالت میں تھے؟ جس پر پولیس حکام نے جواب دیا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر ہم کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے تاہم ہم نے پارٹی میں موجود 22 لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں پر اداکارہ ہینا پنچل جو مراٹھی فلم انڈسٹری میں بہت مشہور ہیں، کے علاوہ کوئی بڑا فنکار موجود نہیں تھا البتہ ان میں 6 چھوٹی اداکارائیں موجود تھیں جو متعدد بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلمیں کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں سے متعدد اقسام کی منشیات اور الکوحل کی بوتلیں قبضے میں لی گئی ہیں۔

Shares: