حجرہ شاہ مقیم میں بااثر وڈیروں نے محنت کش کا مکان گرا کر محنت کش کو فیملی سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا,حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں پھلرون کےرہائشی محمد اصغر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم حکومت کی شام لاٹ بنجر زمین پر مکان بناکرنسل در نسل رہ رہے ہیں گاؤں کے بااثر وڈیروں نے ہمارامکان گرا دیا اورمجھے میری فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا ون فائیو پر کال کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ حجرہ شاہ مقیم اور ڈی پی او اوکاڑہ کو درخواست گزاری مگر شنوائی نہیں ہوئی عدالت میں رٹ دائر کی اندراج مقدمہ کے احکامات توجاری ہوگئے
پولیس نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ، بیان کردہ معاملہ میں مقامی عدالت نے اندراج مقدمہ کا جو حکم دیا تھا مخالف فریق بھی اس پر عدالت چلے گئے تھے جہاں عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ نے مورخہ 2021-3-15 تک عمل درآمد سے روک دیا ہے۔