پولیس کا رنویرسنگھ کو حاضری دینے کا سمن، اداکار نے آنے سے انکار کردیا

0
32

رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹو شوٹ پر بھارت میں مچا کافی شور ان کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔مقامی این جی او کی درخواست پر ممبئی پولیس کی جانب سے رنویر سنگھ کے خلاف عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن میں داخل کی گئی ایف آئی آر میں رنویر سنگھ کے خلاف 509، 292، 294 آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔ کاروائی کرتے ہوئے . ممبئی پولیس نے رنویر سنگھ کو تفتیش کےلئے 22 اگست

کو تھانے میں حاضر ہونے کا سمن جاری کیا تھا تاکہ وہ اپنے عریاں فوٹو شوٹ کے تنازع پر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں لیکن داکار رنویر سنگھ بائیس اگست کو پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ۔ تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ رنویر سنگھ نے پولیس کو خط لکھ کر مطلع کر دیا ہے کہ وہ بائیس اگست کو پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے ان کو دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔ کہا جا رہا ہے کہ اب چیمبر پولیس نئی تاریخ طے کرنے کے بعد رنویر کو تازہ سمن بھیجے گی۔ یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے چند ماہ پہلے غیر ملکی میگزین کے لئے ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا رنویر سنگھ کے بھارت میں مظاہروں کے درمیان پتلے بھی جلائے گئے اور کئی لوگوں نے کپڑے خیرات بھی کئے اور کہا کہ رنویر کے پاس کپڑے نہیں ہیں وہ انہیں پہن لیں۔

Leave a reply