پولیس کی بڑی کاروائی، 33 مرد، 5 خواتین گرفتار، جرم کیا ، جان کر سب دنگ رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاد کی تقریب پر چھاپہ مار کر پولیس نے کی بڑی کاروائی کی، 33 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کر لیا
ہوائی فائرنگ /آتش بازی/ میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی33 مرد اور 5 ڈانسر عورتیں گرفتارکر لئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمداختر سعیدمعہ رفاقت علی اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر269گ ب میں سعید احمد ولد محمد نواز قوم کھتران کی شادی میں مہندی کی تقریب پر ریڈ کیا
جہاں پر 5 ڈانسر عورتیں گھر کے سامنے بازار شارع عام میں نیم برہنہ کپڑے پہن کر ڈانس کر رہیں تھیں چند لوگ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جبکہ کچھ لوگ ڈانسر عورتوں کے ساتھ فحش حرکات کر رہے تھے اور ان پر پیسے نچھاور کرنے میں مصروف تھے۔
ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمد اختر سعید و ملازمان پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے 33کس مردوں اور بذریعہ لیڈی کانسٹیبل5کس ڈانسر عورتوں کو شارع عام پر فحش ڈانس،ہوائی فائرنگ،اور فحش قسم کی حرکات کر کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے2عدد سپیکر،ایک عدد مکسچر،سٹیبلائزر، موبائل فون،چلی ہوئی گولیوں کے خول، جبکہ نچھاور کی گئی رقم مبلغ 16000روپے برآمد ہوئی جن پر مقدمہ درج رجسٹر کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔