پولیس کی بڑی کاروائی، کتنے اشتہاری ملزم کئے گرفتار؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،چوری اور دوران لڑائی جھگڑا شہری کو مضروب کرنے کے مقدمات میں مطلوب2اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے
گرفتاراشتہاری ملزمان میں سخی محمد اور سنی مسیح شامل ہیں،انویسٹی گیشن پولیس گلبرگ نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سخی محمد کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری ملزم سخی محمد نے حفیظ سنٹر میں موبائل شاپ سے پیسے چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔
انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے دوران لڑائی جھگڑا شہری کو مضروب کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سنی کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری ملزم سنی مسیح نے دوران لڑائی جھگڑا شہری ندیم مسیح کو اینٹ مار کر شدید مضروب کر کے فرار ہو گیا تھا۔
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی ہے







