ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی

ننکانہ صاحب:(باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر تھانہ سٹی ننکانہ پولیس کی کاروائی۔ یعقوب عرف قوبی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے1 موٹر سائیکل ، 2 پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد۔ ڈکیت گینگ راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھی۔ ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ اور تھانہ واربرٹن میں راہزنی اور چوری سمیت 13 مقدمات درج ہیں۔ ڈکیت گینگ ملزمان نے 3 وارداتوں کا انکشاف کر لیا، مزید تفتیش جاری۔ ترجمان ننکانہ پولیس۔

Comments are closed.