پولیس کی کاروائی، بوس وکنار کرنیوالوں سمیت خطرناک ملزم گرفتار
پولیس کی کاروائی، بوس وکنار کرنیوالوں سمیت خطرناک ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ روات پولیس کی نازیبا حرکات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نازیبا حرکات اور بوس وکنار میں دوشیزہ سمیت 04 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،
پولیس کے مطابق ملزمان سے نشہ آور اشیاء شراب کی بوتلیں ،شیشہ حقہ و فلیورز کو قبضہ میں لے لیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں زین العابدین، ولی محمد، یسین خان اور دوشیزہ سارہ کنول شامل ہیں،
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ روات پولیس کی ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے.
علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس نے ٹیررگینگزکےخلاف اہم کاروائی کی ہے، صادق آباد پولیس نے786سرکارگینگ کے سرغنہ ولی جان کے ساتھیوں کوبھی گرفتارکر لیا۔ گینگ سرغنہ ولی جان کوقبل ازیں گرفتارکیا جا چکا ہے جس سے انٹیروگیشن کے بعد اسکے ساتھیوں کوگرفتارکیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کی ٹیررگینگزکےخلاف اہم کاروائی
صادق آبادپولیس نے786سرکارگینگ کےسرغنہ ولی جان کےساتھیوں کوبھی گرفتارکر لیا۔
گینگ سرغنہ ولی جان کوقبل ازیں گرفتارکیاجاچکا ہےجس سےانٹیروگیشن کےبعداسکےساتھیوں کوگرفتارکیاگیا۔
ملزمان سے3 کلاشنکوفیں,222 رائفل، ایمونیشن اورگاڑی برآمد۔ pic.twitter.com/W4DUTCnfu4
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) January 8, 2020
پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 کلاشنکوفیں,222 رائفل، ایمونیشن اورگاڑی برآمد کی گئی ہے،