پولیس کی کارروائی، گینگ وارکے 4 ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار
پولیس نے بڑی کارروائی میں گینگ وارکے 4 ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار کرلئے، ملزمان نے قتل ،بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیماڑی پولیس نے بڑی کارروائی کی، کارروائی کے دوران گینگ وارکے 4 ٹارگٹ کلر میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار کرلئے اور ملزمان سے دستی بم، 3ایس ایم جیز اور آٹومیٹک کلاشنکوف برآمد ہوئی۔
ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری نے بتایا کہ ملزمان نے قتل ،بھتہ خوری، ڈکیتی،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور ملزم الیان نے گزشتہ ماہ الطاف عرف انوبھائی نامی شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ملزم سے قتل میں استعمال ہونیوالا آلہ قتل برآمد کرلیاگیا ہے اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ سی ٹی ڈی نے لیاری میراں ناکہ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارسےتعلق رکھنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ، دستی بم اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی تھی