شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہِ جنوری میں 625 مقدمات کا اندراج کروایا۔ ہمانصیب سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن
تفصیلات کے مطابق ملتان ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن ہما نصیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن نے ماہِ جنوری میں شاہرات پر سفر کرنے والے 1270 افراد کو مدد فراہم کی گئی۔ ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن نے ماہِ جنوری میں شاہراہوں پر تیز رفتاری ، لاپرواہی اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے والے 253 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے۔
ناجائز اسلحہ کے 89 مقدمات درج کر کے 4 کلاشنکوف، 4 رائفلز، 18 گن 67 پسٹلز، 279 گولیا ں اور 2 کا رٹیج برآمد کیے ۔ منشیات کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 3840 لیٹر شراب ،27595 گرام چرس اور 240 گرام ہیروئین برآمد کی۔ جبکہ دیگر نوعیت کے 148 مقدمات کا اندراج کروایا۔ اس کے علاوہ 11 گمشدہ بچوں کو اُن کے وارثان کے حوالے کیا۔ شاہرات پر 140 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ 20 مجرمان اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
اس کے علاوہ 4 عدد مویشی ، ایک ڈالا مالیتی 9 لاکھ روپے کی برآمدگی بھی عمل میں لائی گئی۔ ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہمانصیب نے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کے ملازمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ملازمین دوران ڈیوٹی ماسک کا استعمال لازمی کریں اور عوام الناس کو بھی کرونا اور سموگ سے بچنے کیلئے آگاہی لیکچر دیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول ہیلپ لائن 1124 ہمہ وقت آپ کی مدد کیلئے کوشاں ہے