پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،آئی جی خیبر پختونخوا

0
42

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ختر حیات خان نےسنٹرل پولیس آفس پشاور میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ضلع خیبر پولیس نے پروایکٹیو پولیسنگ کے ذریعے دہشت گردی کے خطرناک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے عوام کو بہت بڑی تباہی سے بچا کر ناقابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ جنہوں نے تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل نالہ خوڑ میں ایک کارروائی کے دوران لوڈر چنگ چی رکشہ سے 350 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرکے چنگ چی ڈرائیور کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ خودکش حملہ آوروں کو گلے سے لگانے اور بارود کے ڈھیروں کے سامنے آہنی دیوار بن کر فرائض سرانجام دینے کی روایت خیبر پختونخوا پولیس نے ڈالی ہے اور ضلع خیبر پولیس نے بارود سے بھرا رکشہ پکڑ کر دلیرانہ اور مستعد پولیسنگ کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے جان پر کھیل کر عوام کو ایک بہت بڑی تباہی سے بچا کر فورس کی عزت اور وقار میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جو کہ پولیس کی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ اور فرائض سے لگن اور جذبے کا واضح ثبوت ہے۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان کی مستعدی، جرات و شجاعت اور بروقت کاروائی کی تعریف کی ،

Leave a reply