میرپورخاص:بلاول بھٹو کی کامیاب خارجہ پالیسی سے پاکستان گرے لسٹ سے نکلا- چوہدری احسان

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان گرے لسٹ سے نکلا-
پاکستان کی بقاء بلاول بھٹو زرداری کے وزیر اعظم بننے میں مضمر ہے – انجینئر چوہدری احسان الحق آرائیں –

ملک بھر کی طرح میرواہ گورچانی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 35 سالگرہ کی پروقار تقریب ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے چیئرمین انجینئر چوہدری احسان الحق آرائیں کے دفتر میں منعقد کی-

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہء شجاع آباد کے سیکریٹری اطلاعات و وائس چیئرمین ایڈوکیٹ ہیرا لال میگھواڑ ،سٹی صدر اسحاق گورچانی چیئرمین انجینئر چوہدری احسان الحق آرائیں،جیالے کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں ،معظم منظور رستمانی حاجی جمن سومرو ، سیٹھ پریم کمار بھیل,مظہر علی گورچانی،احمد علی نوحانی،اکبر راجپوت،ظفر گورچانی،شفیع محمد گورچانی،جاوہد حنیف ،غلام قادر مری،کامرہڈ کرشن کولہی،اشوک کمار بھیل سمیت تعلقہ شجاع آباد اور میرواہ سٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی –

سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہء شجاع آباد کے سیکریٹری اطلاعات ایڈوکیٹ ہیرا لال میگھواڑ ،سٹی صدر اسحاق گورچانی ،چیئرمین انجینئر چوہدری احسان الحق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات کے لئے مکمل طور پر تیار ہے-

انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک سے کلین سوئپ کرے گی اور ملک کا آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گا- انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان گرے لسٹ سے نکلا- اور ڈیفالٹ ہونے سے بچا-

انہوں نے کہا پاکستان کی سلامتی اور بقاء بلاول بھٹو زرداری کے وزیر اعظم بننے مضمر ہے- اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دراز عمر،صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی –

Leave a reply