گوجرخان: پولیس کی جانب سےانسداد منشیات آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا

راولپنڈی پولیس نےکریک ڈاؤن میں اب تک 584 منشیات فروشوں کو گرفتار, ساڑھے 12 من چرس، تین کلو سے زائد ہیروئن، 1300 لیٹر سے زائد شراب اور آئس برآمد کی ہے

گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) پولیس کی جانب سے جمعرات کے روز تھانہ گوجرخان کے مختلف علاقوں میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا
ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او گوجرخان، انجمن تاجران کے عہدیداران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیواک کا مقصد شہریوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانا ہے

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،راولپنڈی پولیس نےانسداد منشیات کریک ڈاؤن میں اب تک 584 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 12 من چرس، تین کلو سے زائد ہیروئن، 1300 لیٹر سے زائد شراب اور آئس برآمد کی ہے

آگاہی واک میں ڈی ایس پی گوجرخان ایس ایچ او تھانہ گوجرخان مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر راجہ محمد جواد سابق سٹی ناظم راجہ عبدالغفور کیانی آور دیگر عہدیداران نے شرکت کی

Leave a reply