دنیا میں تین چیزوں سے متعلق کبھی غلط اندازہ نہیں لگانا، سلمان کی جیکولین اور روینا کو وارننگ

0
44

بالی وڈ کے سلطان اور عالمی شہرت یافتہ ریئلٹی شو بگ باس کے میزبان سلمان خان نے ساتھی اداکاراؤں کو وارننگ دے دی کہا کہ دنیا میں تین چیزوں سے متعلق کبھی غلط اندازہ نہیں لگانا میں، مجھے اور میرے ٹھمکے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی 55 ویں سالگرہ 27 دسمبر یعنی اتوار کو منائیں گے لیکن تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔ سپر اسٹار نے اس موقع کو اپنے ریئلٹی شو بگ باس 14 کے سیٹ پر منایا۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان نجی ٹی وی چینل پر ریئلٹی شو کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں ان کی سالگرہ منائی جائے گی اس حوالے سے شو کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جس کا پرومو چینل کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔

اس پرومو میں سلمان خان اپنی ساتھ اسٹارز روینہ ٹنڈن اور جیکولین فرنینڈس سے گفتگو کر رہے ہیں۔

اس دوران سلمان خان نے سوال کیا کہ کیا آپ بتاسکتی ہیں میں ایک منٹ میں کتنے ٹھمکے لگاسکتا ہوں؟ جس پر روینہ نے جواب دیا کہ 30۔

اس جواب پر سلمان خان نے کہا وہ 173 ٹھمکے لگا سکتے ہیں ساتھ ہی اداکار نے دلچسپ انداز میں وارننگ دی کہ دنیا میں تین چیزوں سے متعلق کبھی غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے، میں، مجھے اور میرے ٹھمکے جس پر دونوں اداکارائیں ہنس پڑیں۔

Leave a reply