سینکڑوں پاکستانی سعودی جیل میں بری طرح‌ قید، حکومت پاکستان سے کیا مطالبہ کر رہے ؟

0
37

سینکڑوں پاکستانی سعودی جیل میں بری طرح‌ قید، حکومت پاکستان سے کیا مطالبہ کر رہے ؟

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 375 کے قریب پاکستانی جیل میں قید ہیں اور انکو ایک ہی بیرک میں‌بھیڑ بکریوں کی طرح رکھا گیا ہے. ان میں سے اکثر بیمار ہیں اورچند ایک تو کافی تشویشناک حد تک بیمار ہیں. تمام لوگون کو ایک ہی جگہ اسطرح بند کیا گیا ہے.جن کو کورونا وبا لگنے کا بہت اندیشہ ہے اور اس وجہ سے اکثر اس وبا کے یقینا شکار بھی ہوگئے ہوں گے.


ان پاکستانیوں کو کہنا ہے کہ اس میں سعودی حکومت کا کوئی قصور نہیں‌ہے پاکستان کے سفارت خارنے نے ہمیں فراموش کر رکھا ہے . جو بندہ رشوت دیتا ہے اس کی بات سنی جاتی ہے اور جس کے پاس رشوت نہیں ہے اس کی کوئی نہیں‌سنتا . ان میں سے ایک ایسا بھی تھا جس نے متعدد بار خود کشی کرنے کی کوشش بھی کی . ایک بیمار بزرگ کا کہنا تھا کہ وہ سانس کی بیماری کا شکار ہے ہو سکے تو مجھے زہر کا انجکشن دے دیا جائے .
سب لوگ ویزے کی تاریخ ختم ہونے، اقامے یا دیگر کسی معمولی قانونی خلاف ورزی کی وجہ سے قید ہیں. ان کی صورت حال دیکھ کر حکومت پاکستان کو فوری اقدام کرنے چاہیے . ورنہ یہ پاکستانی قیدی یہاں خطرنا ک صورت حال سے دو چار ہو سکتے ہیں.


سب قیدی حکومت پاکستان سے گزارش کررہے تھے کہ ان کو جلد از جلد بازیاب کر کے واپس بھیجا جائے . حکومت پاکستان ہماری گزارش پر عمل کریں ہم پاکستانی ہیں اور اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں.

Leave a reply