لاہور: پولیس کی وردی میں ملبوس 7 افراد گرفتار، ملزمان سے جدید اسلحہ و میگزین برآمد کیا گیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایلیٹ فورس کی وردی میں ملبوس ڈبل کیبن گاڑی میں گھومنے والے 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہزاد، احسان، ابراہیم، ندیم،طفیل، عرفان اور طارق مسیح شامل ہیں ۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3جدید 223 بورگنز، 3ایس ایم جی، میگزین اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کرکے ملزمان کےخلاف اسلحہ کی نمائش اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
اس سے قبل صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ رانا ٹاون کے علاقہ میں ایک مکان میں دہشت گرد چھپے ہوے ہیں جس پر مکان کا گھیراو کرکے بذریعہ لاوڈ سپیکر دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری دینے کو کہا گیا جس دہشت گردوں نے فاٸرنگ شروع کر دی آدھے گھنٹے تک دو طرفہ فاٸرنگ کے بعد مکان سے افراد کی نعشیں ملی اور مکان سے خود کش جیکٹ۔ہینڈ گرنیڈ پراٸما کارڈ اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیوں کے راونڈز برآمد ہوے۔
لاہور: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 3 دہشت گرد ہلاک سی ٹی ڈی
خودکش جیکٹ اور بارودی مواد کو بم ڈسپوزل یونٹ شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنایا۔ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور ان کی جیبوں سے برآمد ہونے والے افغان شناختی کارڈز کے مطابق ان کے نام عبدالسلام۔نعمت اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوٸی ہے جو ماہ محرم کے آغاز کے موقع پر اہم مذہبی شخصیات کو نشانہ بنا کر ملک میں دہشت گردی کی بڑی وارداتيں کرنا چاہتے تھے-
دہشت گردوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردی گٸی ہیں اور دہشت گرودوں کے خلاف ملکی سلامتی کے خلاف مجرمانہ سازش کرنے دیشت پھیلانے خودکش جیکٹس ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے-