کراچی چاکیواڑہ میں پولیس کے چھاپے کے دوران دہشتگرد کوگرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاری چاکیواڑہ میں چھاپے کے دوران دہشتگرد کوگرفتارکرلیا گیا ، پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد رحمان ڈکیت کا بیٹا ہے۔ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ملزم سلطان سے ہینڈ گرینیڈ برآمدکیا گیا ،ملزم بھتہ خوری،اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے،ملزم لیاری گینگ وار کو دوبارہ فعال کرنا چاہتا تھا.

پولیس کے چھاپے میں دہشتگرد رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار
Shares:







