پولیس لائن بنوں میں یاد گار شہداء کا افتتاح
پولیس لائن بنوں میں یاد گار شہداء کا افتتاح
یاد گار دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے ،ڈی آئی جی بنوں
پشاور ۔ 26 جولائی (اے پی پی)پولیس لائن بنوں میں محکمے کے شہداء کی یاد میں یاد گار شہداء پولیس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرتقریب کا انعقادکیاگیاجس میں ڈی آئی جی بنوں ریجن عبداللہ خان ، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی،پشاور کرائم جرنلسٹس فورم کے صدر عظمت گل ،جنرل سیکرٹری عالمزیب،نائب صدر حق نواز،زاہد درانی،صدیق ساگر،واجد ہوتی،طاہر ،عامر،شاہ فیصل،فہد شہزاد،کامران،قاری گل رحمان،،ایڈیشنل ایس پی توحید گنڈاپور سمیت دیگر پولیس حکام نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی عبداللہ خان نے کہاکہ یہ یاد گار دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والے135شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے جس میں سابقہ ایف آر اور موجودہ وزیر سب ڈویژن کے سات لیویز اہلکار بھی شامل ہیں ،ککی ،لکی مروت اور وزیرستان میں بھی یاد گار تعمیر کی جائیں گی ۔ ڈ ی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دینے والے اہلکاروں اور سول سوساءٹی کے افراد پر ہم فخر کرتے ہیں ان کی قربانیوں کے نتیجے میں آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ،4 اگست کو ہم عوام کے ساتھ یوم شہداء بھرپور طریقے سے منائیں گے اور شہداء کے خاندانوں کو یہ احساس دلائیں گے کہ پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اس موقع پرڈی آجی جی اورڈی پی اونے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اورملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔