اسلام آباد پولیس لائنزہیڈکواٹرزمیں سمرسکول کیمپ کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس لائنزہیڈکوارٹرز میں سمرسکول کیمپ کا کیک کاٹا کرافتتاح کیا ہے، تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ایس ایس پی ہیڈکوارٹرزدیگر پولیس افسران سمیت بچوں اوران کے والدین نے شرکت کی ہے، سمرسکول کیمپ میں بچوں اور بچیوں کو سوئمنگ، رائیٹنگ،مارشل آرٹ، آئی ٹی کورسز، سپوکن انگلش، تیراندازی اورمیوزک شو جیسے پروگرام کروائے جائیں گے، بچوں کوسیلف پروٹیکشن اورچائلڈ پروٹیکشن کے کورسز کروائے جائیں گے، ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی، سمرسکول کیمپ میں بچوں کو لانے اورچھوڑنے کی سہولت میسرہوگی.
ائی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے فرینڈلی پولیسنگ کے لئے سمرسکول کا آغاز کیا ہے، سمرسکول کیمپ کا مقصد ناصرف عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا ہے بلکہ پولیس اورشہریوں میں فاصلوں کو کم کرنا ہے.

Shares: