ترجمان پولیس لائنز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر ہفتہ وار جنرل پریڈ کا سلسلہ جاری ہے
جنرل پریڈ کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی کیا گیا،
ایس پی کینٹ رضا صفدر کاظمی اور ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس محمد اسلم رانا نے شرکت کی
جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، کی شرکت،
اس پریڈ میں لیڈیز پولیس، سی آئی اے، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں کی شرکت جاری ہے
ایس پی کینٹ رضا صفدر کاظمی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔
جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے ،
تمام پولیس افسران و اہلکاران اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دیں