کراچی: محافظ ہی جان کے دشمن نکلیں تو پھر اعتبار کس پر کریں‌، کراچی میں پولیس والوں کی بھیانک حرکت سامنے آگئی، اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں پولیس اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث نکلے، شارع فیصل پولیس کے چار اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک بھر کے لیے بہت بڑا حکم جاری کردیا، کیا ہے یہ حکم ؟…

ذرائع کے مطابق شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا نشانہ بننے والے 5 نوجوانوں نے اعلیٰ افسران کو درخواست دی کہ ان کو وقار نامی پولیس اہلکار سمیت 4 اہلکاروں نے 19 ستمبر کو اغوا کیا اور گلشن جمال میں واقع خالی پلاٹ پر لے گئے۔اہلکاروں نے متاثرہ نوجوانوں کی جیب سے 30 ہزار سے زائد کی رقم نکالی،

انی مکھر جی نے مودی کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا ، اور کیا

وقار نامی شہری کا کہنا ہےکہ اسی دوران متاثرہ نوجوانوں کے دوست کا فون آیا تو پولیس اہلکاروں نے اس کو بھی بلالیا اور زبردستی اے ٹی ایم لے جاکر 37 ہزار روپے نکلوائے اور تمام افراد کو رہا کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے دھمکی دی کہ کسی کو بتاؤ گے تو مقابلے میں مارے جاؤ گے۔

بغاوت کی کیفیت ، امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنے لگے ، تازہ حملے میں 4 امریکی…

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گاواقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایسی کارروائی کریں گے جو مثال بن سکے اور متاثرہ نوجوانوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Shares: