فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔ سی پی او نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ اہلکاروں کے خلاف راہزنی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھیننے کے معاملے کے واقعہ کاسی پی او سہیل چوہدری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ہیڈکانسٹیبل اور رضاکار کو گرفتار کرکے راہزنی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔شہری ولایت حسین نے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست دی تھی کہ جھال خانوانہ انڈرپاس کے قریب ہیڈ کانسٹیبل ارشاد نے رضاکار اظہر کے ساتھ مل کر تلاشی لینے کے بہانے اس کے بھانجے محمد اسماعیل کے بٹوے سے 90 ہزار روپے نکال لیے تھے۔ رقم کی واپسی کے مطالبے پر دونوں ملازمین نے اسلحہ کے زور پر اسماعیل کو دھمکایا اور اس کی موٹر سائیکل اور نقدی ہزار لے کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

- Home
- پاکستان
- فیصل آباد
- دو پولیس اہلکاروں پر ڈکیتی کا مقدمہ درج، اہلکار گرفتار
دو پولیس اہلکاروں پر ڈکیتی کا مقدمہ درج، اہلکار گرفتار

Regional News5 سال قبل