مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ:گھوئنیکی لائنز کلب کا سستا رمضان بازار، مستحقین کے لیے خصوصی پیکج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) گھوئنیکی لائنز کلب انسانیت...

میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان...

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے...

عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے...

پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا انسپکٹر شہید

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے...

پولیس میرا گھر گرانے پہنچ گئی، میں گرفتاری دے رہا ہوں، جاوید ہاشمی کی دہائی

پولیس میرا گھر گرانے پہنچ گئی، میں گرفتاری دے رہا ہوں، جاوید ہاشمی کی دہائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئیر سیاستدان اور ن لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ پولیس نے میرے گھروں کو گھیر لیا ہے اور دیواریں بھی گرانا شروع کر دی ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں اپنی گرفتاری پیش کرنے جا رہا ہوں- پوچھنے پر وجہ بھی نہیں بتا رہے سینکڑوں پولیس اہلکار اور گاڑیاں میرے گھر گرا رہی ہیں ،

https://twitter.com/javedhashmi55/status/1394170107274858504

گذشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی ترجمان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ جاوید ہاشمی کا قومی ادارے کے بارے میں بیان ان کی ذاتی رائے ہے – وہ پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے – مسلم لیگ ن آئینی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اورامید کرتی ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر ملک کو مظبوط بنانے کے لئے کام کریں۔

یاد رہےکہ جاوید ہاشمی نے نوازشریف کی ہدایت پرنوازشریف کا اداروں کے خلاف بیانیہ داغ کراپنی بذرگی کوبھی داو پرلگا دیا ہے اوراب توصورت حال یہ ہےکہ ایک طرف ن لیگ ش نے مسترد کردیا ہے تودوسری طرف عوام کی طرف سے بہت زیادہ لعن طعن جاری ہے اورکہا جارہاہے کہ اس بذرگ سیاستدان نے بڑھاپے میں چمچہ گیری کرکے اپنی رہی سہی عزت کا بھی نوازشریف کی خاطر جنازہ نکلوا لیا ہے

ملکی سلامتی ،ریاستی اداروں کیخلاف شرانگیز پریس کانفرنس پر جاوید ہاشمی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے

مقدمہ درج ہونے کے بعد جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan