8787کمپلینٹ سنٹر پر پولیس ملازمین سے متعلق شکایت درج ہونے پر ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی کے سسٹم پر فوری الرٹ جاری ہوگا۔
شکایات پر متعلقہ اضلاع میں بروقت کاروائی نہ ہونے پربھی ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی سپر وائزی افسران سے باز پرس کریں۔ ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی پولیس ملازمین کی شکایات اور ان پر ایکشن کے حوالے سے خود مانیٹرنگ کریں، آئی جی پنجاب .
آئی جی پنجاب کے فورس کیلئے سزا وجزا کے عمل میں ڈسپلن میٹرکس کی پاسداری ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات. ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں ڈسپلن میٹرکس کے حوالے سے نئے فیچر کے اضافے کا حکم جاری کردیا۔
ماتحتوں کو کوتاہی یا غفلت پر ڈسپلن میٹرکس سے ہٹ کر سزا دینے کے خلاف سسٹم فوری الرٹ جاری کرے۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کے ڈیش بورڈ پر ڈسپلن میٹرکس کی خلاف ورزی پر الرٹ جاری ہونا چاہیئے۔ ڈسپلن میٹرکس کی پابندی نہ کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا، آئی جی پنجاب.
آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔