پولیس مقابلہ کے دوران کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار، گیارہ سال سے مطلوب تھا

0
104

رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے 2010 میں دوران پولیس مقابلہ کانسٹیبل کو شہید کرنے سمیت دہشت گردی، قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب بوٹا عرف چوہدری کالا اور نذر عرف نذرا کو گرفتار کر لیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں اشتہاری ملزمان، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔انچار ج انویسٹی گیشن رائیونڈسب انسپکٹر محمد سرور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے2 خطرناک اشتہاری ملزمان بوٹا عرف چوہدری اور نذر عرف نذرا کو گرفتارکر لیا ہے،

ملزم بوٹا عرف چوہدری کالا عرصہ 9 سال سے پولیس کو دہشت گردی،قتل اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ 2010 میں دوران گشت15کی کال موصول ہوئی کہ دو ڈاکو رائیونڈ پر ڈکیتی کر رہے ہیں جس پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی دوران پولیس مقابلہ گولی لگنے سے کانسٹیبل محمد شفیق شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا جبکہ ملزم نذر عرف نذراعرصہ 11 سال سے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں لاہو رپولیس کو مطلوب تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت نے خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر متاثرہ خاندانوں‌ نے زبردست خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے.

Leave a reply