کراچی؛ پولیس مقابلے میں ایک انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

0
53

شہر قائد کے علاقے گلبرگ بلاک 12 میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکوؤں کی ہلاکت کے سلسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان میں سے ایک سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

ہلاک ملزم درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب غلام یاسین بھیو ہے، جس پر ایک کروڑ روپے انعام کی سفارش کی گئی تھی۔ ملزم غلام یاسین بھیو پر بھاری انعام زندہ یا مردہ گرفتاری پر تھا۔ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 53 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کار لفٹنگ، اسنیچنگ، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات تھے۔ ملزم پر دہشت گردی، فراڈ، غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات بھی تھے۔ اس کے علاوہ ہلاک ملزم کے خلاف سندھ بھر میں مقدمات درج تھے، جن میں گلشن اقبال میں 9، شارع فیصل میں 8، عزیزبھٹی میں 8، گلستان جوہر میں 6، سچل میں 4، بہادرآباد میں 3، سکھر اے سیکشن میں 2 اور سہراب گوٹھ تھانے میں 2 مقدمات درج تھے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹارگٹڈ ایکشن لیتے ہوئے کراچی شہید ملت کے علاقے میں ایک بنگلے سے بچے کو اسپتال منتقل کرنے والی خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتارکرلیا۔ خاتون کی شناخت ثمرین جاوید اور بیٹے کی شناخت فرحان جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول لڑکے کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے، جس کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا ۔پولیس نے لڑکے کی تشدد زدہ لاش کو اسپتال لے جانیوالی کار بھی قبضے میں لے لی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ماں اور بیٹے کی جانب سے تشدد کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

پولیس کے مطابق تشدد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ 20ہزار روپے کی چوری کے الزام میں بیلن سے مارا۔ رات میں بچے کی طبیعت خراب ہوگئی، گھر پر علاج کرنے کی کوشش کی۔ صبح صورتحال تشویشناک ہوئی تو اسپتال لے کر گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے سے زیادتی کس نے کی، اس بات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش کے کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے ، جس کے بعد حتمی طور پر اس سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔

Leave a reply