پشین میں دہشت گردی کی کوشش ، پولیس نے کیسے کی کامیابی حاصل

0
67

پشین میں دہشت گردی کی کوشش ناکام ، پولیس نے کیسے کی کامیابی حاصل

باغی ٹی وی : پولیس نے پشین میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ موٹر سائیکل پر رکھے سامان سے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

پشین پولیس کے مطابق بند روڈ پر فلور ملز کے قریب مشکوک موٹر سائیکل کی اطلاع ملی تھی۔ فوری طور پر علاقہ بند کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے موٹر سائیکل پر رکھے تھیلے سے بارودی مواد برآمد کر کے اسے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Leave a reply