پولیس نے رقم چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملازم سے ہی رقم برآمد کرلی۔

0
33

کراچی: ضلع ایسٹ پولیس نے رقم چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملازم سے ہی رقم برآمد کرلی۔
نیوٹاون پولیس کی زبردست کاروائی، لوٹی ہوٸی رقم مالک کے ملازم سے برآمد کر لی۔باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو محمد صادق نامی شخص سے 15 پر کال موصول ہوئی کہ اسلحہ کے زور پر ملزمان چار لاکھ روپے چھین کر فرار ہوٸے ہیں.رقم نجی فرنچاٸز کے مالک شہزاد نے اپنے ملازم صادق کو نجی بینک بہادر آباد برانچ میں جمع کروانے کے لیٸے دی تھی ملازم صدیق نے رقم چھیننے کی 15 پر پولیس کو اور فرنچاٸز کے مالک کو جھوٹی اطلاع دی تھی
پولیس اس اطلاع پر فوری طور پر واقع کی جگہ پر پہنچ کر معاٸنہ کیا حالات معلوم کیٸے اور فون کرنے والے صدیق سے تفتیش کی.تفتیش میں معلوم ہوا کے ملازم نے ہی رقم ہڑپ کرنے کے لیٸے جھوٹا ڈرامہ رچایاملزم صدیق نے اپنے ہی دوست بلال کے ہاتھوں رقم گھر بھیج دی تھی۔ملازم نے دوران انٹروگیشن اعتراف کیا کہ رقم نہیں چھینی تھی بلکہ پولیس کو جھوٹی اطلاع دی، رقم دوست بلال کے ہاتھوں اپنے گھر بھیج دی تھی۔پولیس نے موقع پر ہی ملازم سے چار لاکھ کی رقم بھی برآمد لی ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.

Leave a reply