پنجاب پولیس نے میانوالی میں تھانہ مکڑ وال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا-

باغی ٹی وی: میانوالی میں مبینہ طور پر تھانہ مکڑوال پر 20 سے 25 افراد نے جدید اسلحے سے حملہ کیا ذرائع کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہواایلیٹ فورس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں-

دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

ذرائع کے مطابق حملہ میں مبینہ دہشت گرد اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر رہے تھے مقابلہ میں بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا تاہم پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ نکام بنا دیا-

حملہ آور دہشت گرد پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ڈی پی او میانوالی محمد نوید مزید نفری کے ہمراہ تھانہ مکڑوال پہنچے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایچ او مکڑ وال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا-

سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

آئی جی پنجاب نے بہادری و فرض شناسی پر ایس ایچ او اور محرر کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی کہا کہ دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے-

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ آپریشن میں میانوالی پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کریں ۔

Shares: