لاہور: بینکنگ عدالت سے روبکار جاری ہونے کے باوجود ان کی رہائی نہ ہوسکی-
باغی ٹی وی : جیل حکام نے 5 بجے کے بعد پرویز الہیٰ کی رہائی سے معذرت کرلی اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل نے 5 بجے کے بعد پرویز الہی کی رہائی سے معذرت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم کو بھی مطلع کردیا۔
پرویز الہٰی کے وکلاء بھی بینکنگ کورٹ سے جاری ہونے والی روبکا لے کر کیمپ جیل نہیں پہنچےجیل حکام کا مؤقف ہے کہ 5 بجے کے بعد جیل میں گنتی کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور 5 بجے کے بعد موصول ہونے والی روبکار پر رہائی نہیں ہو گی ایف آئی اے بینکنگ عدالت نے پرویز الہٰی کی رہائی کے لیے مچلکوں کی تصدیق کے بعد روبکار جاری کی تھی۔
قبل ازیں پولیس نے پرویز الہٰی کی نظر بندی کی درخواست دائر کی ، نظر بندی کی درخواست 3 ایم پی او کے تحت کی گئیپولیس نے ڈپٹی کمشنر کے نام نظربندی کے احکامات جاری کرنے کیلئے خط لکھ دیا خط میں کہا گیا کہ چوہدری پرویزالہٰی کو 30 دن کے لیے نظر بندی کیا جائے خط میں کہا گیا کہ تفتیش کے دوران بات سامنے آئی کہ پرویز الہٰی نقص امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے ابھی تک 3 ایم پی او کے تحت پرویز الہٰی کی نظربندی کا فیصلہ نہیں کیا ڈپٹی کمشنر آفس سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کے احکامات ابھی جاری نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب ایف آئی اے بنکنگ کورٹ میں چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت کے بعد ضمانتی مچلکے منظور کر لیے گئےمچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کی روبکاری جاری کر دی گئی۔
دہلی،رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا اکشردھام مندر کا دورہ
لاہور کی بینکنگ کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائی کے لیے 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رو بکار جاری کر دی ہے, واضح رہے کہ یاد رہے کہ 11 جولائی کو بینکنگ کورٹ نے رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منVور کر رکھی ہے عدالت نے 5 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی کی جانب سے مچلکے جمع کروائے گئے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کو کسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہیٰ اس وقت رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔